ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں لاک ڈائون میں 31 مئی تک توسیع

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون میں اضافے سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے،نوٹی فیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر جس میں اسٹیل، پلاسٹک پائپ، الیکٹرانک آلات، پینٹس کی انڈسٹری کھول دی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق سینیٹری ورکس، ہارڈ ویئر کی دکانیں ، کریانہ اسٹورز بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں دکانوں کو ہفتے کے 5 دن تک کھولنے کی اجازت دی گئی ۔

دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن میں مزید کہا ہے کہ جنرل اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، ڈیری شاپس کو پورا ہفتہ کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ چھوٹی مارکیٹس میں ایس او پیز کے ساتھ  دکانیں کھولی جا سکیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں