ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقراعزیزشادی کے بعد پہلی روایتی عیدی ملنے پربے حد خوش

 کراچی: پاکستان کی خوبرواداکارہ اقرا عزیز نے شادی کے بعد پہلی عیدی ملنے پربے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی دلکش ٹی وی اداکارہ اقرا عزیزقرنطینہ میں مختلف سرگرمیوں سمیت کھانا پکانے میں مصروف نظرآئیں۔ اداکارہ نے قرنطینہ میں بوریت کا بھی اظہارکیا اور کچھ منفرد وڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ یہ قرنطینہ کے اثرات ہیں۔

انسٹاگرام پراداکارہ نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں کچن میں موجود افطار کی تیاری کر رہی ہیں جہاں ان کی والدہ اچانک ہی اداکارہ کے گھرروایتی پہلی عیدی لے کرپہنچ جاتی ہیں۔

اقرا عزیز شادی کے بعد پہلی عیدی ملنے پر خوشی کا اظہارکرتی ہیں اورساتھ ساتھ والدہ کے گلے لگ کر ان کا شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں