ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارسلونا کے کھلاڑیوں نے2ماہ بعد دوبارہ پریکٹس شروع کردی

بارسلونا(جسارت نیوز)معروف ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے کھلاڑیوں نے بڑے وقفے کے بعد میدانوں کا رخ کرلیا۔خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق معروف اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نے دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد پریکٹس شروع کردی ہے۔ کلب کے کھلاڑیوں کی میدان کا رخ کیا اور کھیل کی پریکٹس کی۔اس موقع پر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا ء کرونا وائرس کے تناظر میں تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنائی گئیں۔ کھلاڑیوں نے دوران کھیل ، قبل اور بعد میں ماسک اور سینیٹائزرز کا بھی استعمال کیا۔ کھلاڑیوں نے پہلی بار انفرادی طور پر ٹریننگ اور پریکٹس کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں