ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور اسد حکومت شام میں جنگی جرائم کے مرتکب قرار

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شام میں روسی اور اسد رجیم کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں  کہا ہے کہ شامی خانہ جنگی میں روس نواز شامی حکومت اور روس نے متعددکارروائیوں میں  عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں جو جنگی جرائم کے ارتکاب میں شمار کی جاتی ہیں۔

برطانیہ میں قائم رائٹس گروپ نے شام کے مختلف حصوں میں روس اور اس کے حلیف کی کارروائیوں کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ 5 مئی 2019 سے 25 فروری 2020 کے دوران شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں روس اور اسد رجیم نے ادلب، حما اور مغربی حلب میں شہری آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئےطبی سہولیات کے مراکز اور اسکولز پر 18 حملے کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثبوتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اندھا دھند حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے اور یہ خلاف ورزیاں جنگی جرائم میں شمار کی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ زیادہ تر یہ حملے رواں سال جنوری اور فروری کے دوران اسد رجیم کے خلاف برسرپیکار اپوزیشن کے آخری گڑھ میں کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں