ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کو مسترد کردیا

کراچی:سندھ حکومت نے وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم  کے لیے تشکیل دیے جانے والے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کو مسترد کردیا۔

ترجما ن سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کو مسترد کرتی ہے، قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے لیے ارکان کا تقرر آئین سے متصادم اور ناقابل قبول ہے، مشیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کی صدارت نہیں کرسکتے جب کہ این ایف سی کی تشکیل نو کےخلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت این ایف سی کی تشکیل پر وزیراعظم کو خط لکھے گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دو دن قبل قومی مالیاتی کمیشن دے دیا تھا، جس کے تحت وزیراعظم اس کے چیئرمین ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں