ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

امریکا نے بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفیرعمومی برائےعالمی مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے اپنے ایک میں بیان بھارت بھر میں مسلمانوں پر کیے جانے والے تشدد اور جسمانی حملوں کی جانب اشارہ کیا اور بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کونشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ بھارت میں جعلی خبروں کی بنیاد پرمسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) نے تبلیغی جماعت پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں