ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں کورونا سے مزید 13 ہلاکتیں، کراچی میں 490 کیسز رپورٹ

سندھ میں  24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 13 اموات جب کہ 674 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 490 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4467 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 674 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 15590 اور اموات 268 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلی کے مطابق صوبے کے 674 کیسز میں سے 490 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 123، جنوبی 113، وسطی 66 ،کورنگی 59، ملیر 72 اور ضلع غربی سے میں 57 کورونا کے کیسز ظاہر ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ کےدیگر اضلاع میں حیدرآباد 55، سکھر 11، خیرپور اور قمبر شہدادکوٹ میں 6،6 ، سانگھڑ 4، ٹنڈو محمد خان اور جیکب آباد میں 3-3، مٹیاری، سجاول اور گھوٹکی 2،2، جب کہ جامشورو اور ٹھٹھہ میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں