ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میںطوفان آیا نہیں آنے والا ہے،راہول گاندھی

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ طوفان آیا نہیں ہے، بلکہ آنے والا ہے۔ زبردست اقتصادی نقصان ابھی آئے گا اور ہر کوئی اس سے متاثر ہوگا ۔ہفتے کو وڈیو کال کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مرکز کے اقتصادی پیکج میں قرض کا تذکرہ کیا گیا ہے مگر یہ طلب نہیں بڑھائے گا۔ اگرہم نے پیسے نہیں دیے اور طلب میں اضافہ نہیں ہوا تو ملک شدید اقتصادی بحران کا شکار ہوجائے گا جو کورونا سے بڑا نقصان ہوگا۔ جب تک یہ پیسہ عوام تک نہیں پہنچے گا، تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ پیسہ عوام کی جیبوں تک پہنچے۔ اس پیکج پر نظرثانی کرنی چاہیے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ صورتحال اب یہ یوں ہے کہ طلب اور رسد دونوں ہی تھم گئی ہیں۔ آپ رسد شروع کر سکتے ہیں مگر طلب نہ بڑھانا نقصان دہ ہوگا۔ اس کے لیے لوگوں کی جیبوں میں پیسہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی پیکج کے اعلان کے بعد بھی لوگوں کے چہروں پر پریشانی ہے، آرام نہیں۔ اگر ہم نے سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاون اٹھا لیا تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں