ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم ہاؤ س کے 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤ س کے چار اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤ س میں معمول کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وزیراعظم ہاؤ س کے 4 اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، مثبت ٹیسٹ آنے پر چاروں اسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا اور تمام احتیاطی اقدامات شروع کردیے گئے جبکہ ایس او پیز پرعمل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک معمول کی ایکٹویٹی ہے جس میں وزیراعظم آفس اور تمام دوسرے اہم دفاتر کے اسٹاف کا ریگولر چیک اپ کیا جاتا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے  مزید کہا کہ چند ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ان کو پہلے ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔مثبت ٹیسٹ آنے والے ملازمین میں سے کوئی بھی براہ راست کسی بھی اہم شخصیت کے ساتھ منسلک نہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں