ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی پنجاب‘ٹڈی دل نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچا دی

ملتان (صباح نیوز) ٹڈی دل نے ایک بار پھر جنوبی پنجاب میں تباہی مچاتے ہوئے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلوں کو تباہ کردیا۔ سندھ کے بعد ٹڈی دل نے ضلع مظفرگڑھ ،جھنگ، خوشاب، بھکر، سمیت خانیوال کبیر والہ اور میاں چنوں کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ٹڈی دل کے حملوں کے باعث ہزاروں ایکڑ پر موجود فصلیں تباہ ہوگئیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے نے چارہ، کینوں کے باغات مکئی و موسمی سبزیوں سمیت دیگر فصلوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جس سے سبزیوں سمیت چارے کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں