ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شجاع آباد موٹروے‘ آئل ٹینکرکوحادثہ‘ڈرائیور زخمی

ملتان (اے پی پی) کراچی سے شیخو پورہ40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانے والا ٹینکر موٹروے شجاع آباد انٹر چینچ کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ جائے حادثہ پر موٹروے پولیس و رینجر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کرکے علاقہ سیل کردیا گیا۔ آئل ٹینکرموٹروے ایم فائیو انٹر چینچ بستی داد کے قریب ڈرائیور شیر محمد کو نیند آنے کے باعث الٹ گیا،ٹینکر الٹنے کے باعث 40ہزار لیٹر قریبی علاقے میں بہہ گیا۔اے ایس پی ملک سنگھار، ایس ایچ او تھانہ رام ریسیکو فائر بریگیڈ رینجر موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، موٹروے کو عارضی طورپر ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا۔زخمی ڈرائیورکو طبی امداد کے لیے سول سپتال شجاع آباد منتقل کردیاگیا جہاں ا س کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں