ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈبل سواری کے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیا نوٹی فکیشن جاری

کراچی: ڈبل سواری کے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی گھر کی خواتین ، بچوں اور بزرگوں پر   ڈبل سواری کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن میں سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی لگاتے ہوئے خواتین پر بھی پابندی عائد کی تھی،  علاوہ ازیں صحافیوں کی جانب سے بھی عمیر علی انجم نے درخواست دے رکھی تھی جس میں صحافیوں کو بھی ڈبل سواری سے استثنی دینے کی اپیل کی گئی تھی، لیکن سندھ حکومت نے ایک بار پھر صحافیوں کوڈبل سوار ی کرنے سے  محروم کردیاہے۔

 نیوزایکشن کمیٹی پاکستان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر سے ڈبل سواری کی پابندی ختم کی جائے اس حوالے سےہم کل ایک مرتبہ پھر معززعدالتوں سے رجوع کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں