ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یروشلم:عید تعطیلات کے بعد مسجد اقصی نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان

یروشلم:اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد عیدالفطر  کی تعطیلات ختم ہونے پر  مسجد اقصی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقصی مسجد جو مسلمانوں کی تیسری بڑی مقدس عبادت گاہ ہے،یروشلم اور دیگر نواحی علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، ایک لمبے عرصے کی چھٹیوں کے بعدمسجد اقصی بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی،یہ چھٹیاں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دی گئیں تھیں۔اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے جوڈین کنسیڈر شپ کے تحت سعودی عرب اور دیگر ممالک کو دیکھتے ہوئے مسجد اقصی بند کی تھی۔

اسرائیلی اور فلسطینی حکومت  کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کوعید الفطر کے بعد بھی کھولنے کے لیے فیصلہ وائرس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مارچ سے ہی اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے مشترکہ طور پرلاک ڈاؤن لگایا تھا جس میں ٹرانسپورٹ سمیت تمام شہر بند کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کے  سولہ ہزار چھ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے  متاثر 640افراد انتقال کرگئے جبکہ فلسطین میں 340لوگ وبا سے متاثر ہوئے اور دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں