ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حملوں میں 21 طالبان کو مارنے کا دعویٰ

افغان وزارت دفاع نے افغان صوبےجوزجان میں طالبان کےٹھکانوں پرفضائی حملے میں21 طالبان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چند روز قبل جنازے کے اجتماع اور زچہ بچہ اسپتال پر حملے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد صدر اشرف  غنی نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فورسز کو دفاع کی بجائے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا حکم دیا تھا۔

طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی  اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

صدر اشرف غنی کے احکامات کے بعد فورسز نے جنگجوؤں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیے تھے جس کے نتیجے میں 35 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جمعرات کے روز ترجمان افغان وزارت دفاع نے بتایا کہ صوبےجوزجان میں طالبان کےٹھکانوں پرفضائی حملے کیے گئے جس میں 21 طالبان مارے گئے،  طالبان جنگجوعلاقےمیں بارودی سرنگیں لگانےکیلئےایک جگہ جمع ہوئےتھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں