ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘کورونا وائرس،عید کا موقع ہمارے لیے امتحان ہے’

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ عید کا موقع ہمارے لیے امتحان ہے طیارہ حادثہ اور کورونا کے باعث  حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیاہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی، عوام کے تحفظ کے لیے اسپتال گئے، حکومت نے دن رات ایک کردیا ، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اقدامات کیے۔

 اجمل وزیر نے کہا کہ عید کا موقع ہمارے لیےٹیسٹنگ کیس ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تو کورونا کو شکست دیں گے اگر عید پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھا اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو حالات بگڑ جائیں گے، صورتحال خراب ہوئی تو عید کے بعد سخت لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی جیسےملک میں ہیلتھ سسٹم چوک ہوگیا،اللہ کےکرم سےپاکستان میں ایسانہیں ہوا مگر عوام کو کورونا کےخلاف جدوجہد میں ساتھ دینا پڑےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں