ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز میں کورونا کی تصدیق

پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔

محکمہ صحت  کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز شبانہ روز کورونا کے خلاف برسرِپیکار ہیں، ان کی شاندار خدمات کے لیے ان کو اور ان کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی انتھک محنت قابلِ ستائش و تقلید ہے، میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں