ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا وزیراعظم کی کورونا سے متعلق حکمت عملی کو اپنا رہی ہے، شہباز گل

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے متعلق جس حکمت عملی کی بات شروع سے کر رہے تھے دنیا آج اسے اپنا رہی ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے کورونا کی صورت حال پر تشویش سے متعلق بیان کے رد عمل میں شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس ایک ہی حکمت عملی ہے اور وہ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے لکھے ہوئے گھسے پٹے بیان دینے اور خود کورونا پر اجلاس بلا کر کورونا کے ڈر سے اس میں شامل نہ ہونے کی حکمت عملی ہے۔

شہباز گل کا اپویشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ اخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟ لفاظی کی بجائے تجویز بتائیں جو آپ نے دی ہو؟، کیا آپ بتائیں گے کہ جہاں آپ نے اپنی تجاویز دینا تھیں وہاں کیوں نہیں آئے؟، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی میٹنگ میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جاتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام کو مل کر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے،ہمیں اس وقت تک حد درجہ احتیاط کے ساتھ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہے جب تک اس کا علاج نہیں آجاتا، وزیراعظم جس حکمت عملی کی بات شروع سے کر رہے تھے دنیا آج اسے اپنا رہی ہے،خلیج اور یورپ سمیت تمام دنیا لاک ڈاوٴن سے نکلنے اور احتیاط کے ساتھ کاروبار کھولنے کی طرف جا رہے ہیں لیکن اس ذہنی جمود کا کیا کیا جائے جس میں صرف لاک ڈاوٴن اٹکا ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں