ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر قانون پنجاب نے سمیع الرحمن کے قتل کا نوٹس لے لیا

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے عید کے روز قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں نوجوان کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او قصور سے واقعہ اور ملزم کے خلاف اب تک کی کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مظلوم خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے

یہ بھی پڑھیے: قصور؛ مقتول نوجوان کو انصاف دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پر آوازیں بلند

مبینہ طور پر حافظ سمیع الرحمن نے ملزم کانسٹیبل معصوم علی کا غیر اخلاقی مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اس نے نوجوان کو عید کی علی الصباح گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ مقتول نوجوان کو انصاف کی فراہمی پر سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز بھی کیا گیا اور ’’جسٹس فور سمیع الرحمن‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں