ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پتوکی میں گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

پتوکی: لنڈا پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پتوکی میں گاڑی لنڈا ریلوے پھاٹک عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی، تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 خواتین سمیت چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قرینی علاقے کرانی والا کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ لنڈا پھاٹک پر تعینات گیٹ مین کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ اس نے ٹرین کی آّمد پر پھاٹک بند نہیں کیا جس کی وجہ سے گاڑی نے پٹری پار کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وں کا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں