ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے طیارہ حادثہ ؛ فرانسیسی ماہرین کی ٹیم تحقیقات کیلئے کراچی پہنچ گئی

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانسیسی ماہرین کی 11 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین کی 11 رکنی ٹیم خصوصی طیارے کی پرواز اے آئی بی 1888 کے ذریعے کراچی پہنچی ہے۔ ٹیم کے ماہرین حادثے کی جگہ کا دورہ اور پاکستان کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تیکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم 16 گھنٹے میں اپنی تحقیقات کرکے آج رات 10 بجے روانہ ہوجائے گی اور اپنے ساتھ طیارے کا بلیک باکس لے جائے گی، جس سے حادثے کی تحقیقات میں مزید اہم شواہد ملیں گے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ پی کے 8303 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے سے کچھ منٹ قبل ہی تکنیکی خرابی کے باعث قریبی آبادی میں گر گر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں میں 99 افراد سوار تھے، جن میں سے 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں