ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان طالبان کاسیکورٹی فورسزپر حملہ‘ 14 فوجی ہلاک‘ 3 زخمی

کابل(اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں طالبان کے فوجی اورسیکورٹی فورسزپر حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گزشتہ رات کو طالبان کے ایک گروپ نے ضلع دند پتن میں دفاعی اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں 14 فوجی مارے گئے اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی طالبان بھی مارے گئے۔ طالبان نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے عیدالفطر پر 3 روز کے لیے جنگ بندی کی تھی جو منگل کو ختم ہو گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں