ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزمائش کی یہ گھڑیاں گُزر جائیں گی، ریما خان

ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان کا عالمی وبا کورونا کے حوالے سے کہنا ہے کہ صرف چند روز کی بات ہے اُس کے بعد آزمائش کی یہ گھڑیاں گُزر جائیں گی۔ حال ہی میں ریما خان نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے شاعری پڑھی جس میں اُنہوں نے لوگوں کو اُمید دلائی کہ جلد ہی اچھے دن آئیں گے اور ہم اِس مشکل دور سے گُزر جائیں گے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ریما خان نے شاعری کچھ اس طرح پڑھی: اِس سے قبل ریما خان نے انسٹاگرام پر ماؤں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

ریما خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے آج کل اپنے گھروں میں ہی ہیں تو ایسے میں ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون، ٹیبلیٹ اور ٹیلیویژن کا زیادہ استعمال نہ کرنے دیں کیونکہ یہ آپ کے بچے کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’آپ کوشش کریں کہ اپنے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جیسے جسمانی سرگرمیاں کرکٹ یا کوئی دوسرا کھیل، اور گھر کے کاموں میں اپنے بچوں کی مدد لیں۔‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں