ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس دہندگان کو 100 کے بجائے 10 ارب روپے ریفنڈز جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد وزیر اعظم امدادی پیکیج کے تحت تاجروں و صنعت کاروں کو ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کیلیے اعلان کردہ 100ارب روپے میں سے صرف 10ارب جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ فارمشنز سے ٹیکس دہندگان سے 50 لاکھ روپے مالیت تک کے منظور شدہ زیر التوا ریفنڈکیسوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، فیلڈ فارمشنز کوآج(اتوار)تک ریفنڈ کیسوں کی کمپیوٹر فہرست ایف بی آر کو بھجوانا ہونگی۔

’’ ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے تمام لارج ٹیکس پیئر یونٹس(ایل ٹی یوز)،ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز) اورکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفسز(سی آر ٹیز)کومراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ ٹیکس وصولیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، ریونیو میں کمی کی وجہ سے حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے، دوسرے مرحلے میں مزید فنڈز جاری ہونے پر مزید ریفنڈز ادا کیے جائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں