ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمایوں سعید کی عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہمایوں سعید نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں، اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے ایک معنی خیز پیغام بھی جاری کیا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ’پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے بعد ہم سب پر فرض ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکیں اور اِس مقصد کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔‘

ہمایوں سعید نے کہا کہ ’براہِ مہربانی بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جب آپ گھر سے باہر جائیں تو ماسک لازمی پہنیں، اس کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں۔‘ اداکار نے ایس پی اوز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے اور نہ ہی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھ رہے ہیں ۔‘

اُنہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ مہربانی ایسا نہ کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں