ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیاعوام کوسندھ کے حکمرانوں کی پالیسیوں سے خطرہ ہے؟

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحق کا کہنا ہے کہ عوام کوسندھ کے حکمرانوں کی پالیسیوں سے خطرہ ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحق نے کہاکہ سندھ میں نوکریاں قانون کےمطابق نہیں مل رہیں، یہ وزیر اعلیٰ اوربیووکریسی کیلئے شرم کی بات ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ صوبے بھر میں جعلی ڈومیسائل بن رہے ہیں ، جس پر میں اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ سے پوچھا تھا کہ جعلی ڈومیسائل   کہاں بن رہے ہیں ،  ہم نے جعلی ڈومیسائل کی شکایت  عدالت میں کی ہے جہاں جعلی ڈومیسائل کامعاملہ چل رہا ہے،امید ہے جلد فیصلہ ہوگا، کیس میں حکومت نےعدالت میں جواب دیاکہ جعلی ڈومیسائل پرکوئی شکایت نہیں ملی، اگرکےپی کےلوگوں کاجعلی ڈومیسائل بناہےتواس کی وجہ کرپٹ افسران ہیں،کرپٹ افسران کو گرفتار کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے :

خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ ایک تا15 گریڈ کی نوکریوں پرمقامی لوگوں کا حق ہے، لیکن کراچی میں ایک سےپندرہ گریڈکی نوکریوں پرکراچی کےنوجوان نہیں ہیں، جو قابل افسوس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں