ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابرار الحق بھی کورونا کا شکار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ ابرارالحق جو کہ اس وقت چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) بھی ہیں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

ابرارالحق کا کہنا ہے کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر پاکستان اور اپنی فلاحی تنظیم سہارا کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں