ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر ہر جگہ آواز اٹھائی،ایم کیو ایم

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر اسمبلی سمیت ہر جگہ آواز اٹھائی تاہم عدالت سے جعلی ڈومیسائل کیس انصاف کی توقع ہے۔

بہادرآباد میں قائم پارٹی کے عارضی مرکز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر اسمبلی سمیت ہر جگہ آواز اٹھائی لیکن کہیں سے کچھ نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کیا، حکومت یہ نوٹیفکیشن نکال کر کس کو بیوقوف بنارہی ہے؟ سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، جعلی ڈومیسائل بنانے والے کون ہیں؟۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سے 15 گریڈ کی نوکریوں پرکراچی کے نوجوان کیوں نہیں؟ ان کی نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے لہٰذا سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں۔ سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے جس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا، ایم کیو ایم اس غیر قانونی نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں