ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹر مولابخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاہے جب کہ  اہلیہ اور بیٹے  میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا اب دوبارہ ٹیسٹ کروایا تومثبت آگیا ہےجس کے بعد میں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے اورتنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں، الحمدللہ طبیعت ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  بھی پیپلز پارٹی کےرہنماسندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر کچی آبادی  غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں ،غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال   کرگئےجبکہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اب تک 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں