ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیارہ حادثہ؛ فرانسیسی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے روانہ

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی غیر ملکی ماہرین کی ٹیم واپس فرانس روانہ ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیر بس کمپنی کے ماہرین پر مشتمل 11 رکنی ٹیم 26 مئی کو فرانس سے کراچی پہنچی تھی۔ غیر ملکی ٹیم نے اپنے قیام کے دوران جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور رن وے کا بھی معائنہ کیا۔

تفصٰلات کے مطابق فرانسیسی ٹیم کے ارکان کراچی ایئر پورٹ سے خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 کے ذریعے فرانس روانہ ہوئے۔ فرانسیسی ٹیم اپنے ہمراہ دیگر شواہد کے ساتھ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی لے گئی ہے، جنہیں ایئر بس کے ہیڈ کوارٹر میں ہی ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ سے تباہی سے قبل پرواز میں ہونے والی گفتگو سامنے آئے گی۔ ان ہی شواہد کی روشنی میں طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں