ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ : چھٹی سے انٹر تک کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سیکریٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک آن لائن کلاسز ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ دیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائیریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ و طلبہ کا ڈیٹا دینے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں