ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کی قلت برقرار، پی ایس او کا پیٹرول وافر مقدار میں موجودگی کا دعویٰ

کراچی: شہر کے مختلف پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی جزوی کمی کے باعث عوام تاحال پریشان ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آج بھی کراچی کے مختلف پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی جزوی کمی سے عوام پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور پیٹرول پمپ پر عوام کی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

پیٹرول کی قلت کے باعث عوام ہائی اوکٹین پیٹرول خریدنے پر مجبور ہے، ہائی اوکٹین کی قیمت عام پٹرول سے زیادہ ہوتی ہے۔ پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کے باعث عوام کو پیٹرول نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب ترجمان پی ایس او نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش زخائر موجود ہیں اور پاکستان بھر میں تمام پی ایس او فیول اسٹیشنز پر فیول کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، ملک بھر میں فیول کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں