ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز فٹ بال لیگ اور یوروپا لیگ کے فائنلز اگست میں متوقع

لندن (جسارت نیوز) کورونا وائرس کے باعث جہاں پوری دینا وبا کی لپٹ میں ہے وہاں اس وباء سے عالمی سطح پر تمام کھیلوں کی سر گرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز 2019-20ء کے سیزن سے متعلق مشاورت کے بعد اگست میں چیمپئنز لیگ اور یوروپا لیگز کھیلے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز یوئیفا نے 55 ایسوسی ایشنوں کو بتایا کہ ابھی بھی یہ امکان موجود ہے کہ فٹ بال سرگرمیاں جون ، جولائی اور اگست میں شروع کی جائیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 جولائی تک ڈومیسٹک لیگز کو مکمل کرنے کے منصوبے کے حوالے سے تازہ ترین مباحثوں کا تبادلہ ہوا لیکن کسی بھی چیز سے قطعی اتفاق رائے نہیں ہو سکا لیکن یوئیفا پورے یورپ میں عام غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جب تک ممکن ہو سکے کے طور پر تمام اختیارات ٹیبل پر چھوڑنے کا خواہاں ہے اور اس معلومات کے مطابق اس موسم میں کسی کھیل کی ضمانت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں