ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مزید 4 کشمیری شہید کردیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا،تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے پنجوڑہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جبکہ گذشتہ روز اسی علاقے میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، اس سے قبل ضلع کے اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں 3 ہندوستانی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

قابض فوج نے ضلع میں تمام مواصلاتی نظام موبائل، انٹرنیٹ سروس کی خدمات کو بھی معطل کردیا جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، کپواڑہ ، گندربل ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، رامبن ، راجوری ، پونچھ ، کِشتھوڑ ، ڈوڈا کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں