ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوسف رضا گیلانی 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں؛ سنتھیارچی نے نوٹس بھجوادیا

امریکی صحافی سنتھیار چی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

سنتھیار چی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے یہ میرا یوسف رضا گیلانی کو بھیجا گیا پہلا نوٹس ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے 2011 میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے ہمراہ سنتھیارچی کو ہراساں کیا جس سے ان کی بدنامی ہوئی، اس کے بعد پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا کے ذریعے سنتھیارچی کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

نوٹس کے مطابق امریکی صحافی پر بے بنیاد الزامات لگائے گئےجس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

لیگل نوٹس میں سنتھیارچی نے یوسف رضا گیلانی سے 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے اور تحریری طور پر معافی نامہ مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں