ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونس خان کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ درست ہے،شاہد آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ درست ہے اور مجھے اس فیصلے پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہوئی۔ پیغام میں انہوں نے کہا کہ یونس خان بہت محنتی ہیں، انگلینڈ میں ان کی بہترین کارکردگی سب کے سامنے ہے اور انگلینڈ میں اچھی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے، یونس خان کا تجربہ بہت زیادہ ہے وہ صرف کھلاڑیوں کے ساتھ باتیں ہی نہیں کرتے بلکہ خود نیٹ پر جا کر بیٹسمین کے ساتھ محنت کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے بیٹنگ کوچ کی ضرورت تھی۔انہوں نے نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی معاون کوچنگ ٹیم کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کرکٹرز کا شو ہے اور اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو چلائیں تو بہتر ہے۔شاہد آفریدی نے مشتاق احمد کو قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انگلینڈ میں بہت زیادہ تجربہ ہے، وہ مختلف ٹیموں کے ساتھ رہے ہیں امید ہے کہ پاکستان کو مشتاق کے تجربے سے فائدہ پہنچے گا اور قومی ٹیم کو بہت مدد ملے گی۔شاہد آفریدی نے بولنگ کوچ وقار یونس کی صلاحیتوں کو بھی سراہا، انہوں نے ثقلین مشتاق اور ندیم خان کی پی سی بی میں تعیناتی کو بھی بہترین فیصلہ قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بڑے نام ایک جگہ جمع ہوجائیں اور ہر فرد اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے تو اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں