ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری : عمارت کا ملبہ ہٹادیا گیا، 16 لاکھ سے زائد رقم برآمد

کراچی: ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ لیاری کے علاقے نیاآباد میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹا دیا گیا، ملبے سے 16 لاکھ 6 ہزار سے زائد رقم اور پرائز بانڈز بھی برآمد کیے گئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ لیاری میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، گرنے والی عمارت کے ملبے سے نقدی، موبائل فونز، الیکٹرونک اشیا، جیولری ملی ہیں جنہیں انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ برآمد سامان سے 16 لاکھ 6 ہزار سے زائد رقم ملی جبکہ 2 لاکھ 67 ہزار مالیت کے 327 پرائز بانڈز بھی ملے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران رینجرز نے ریسیکو اہلکاروں کے ساتھ مل کر عمارت کے ملبے سے 22 لاشیں، 6 زخمی نکالے جنہیں مقامی اسپتال پہنچایا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں