ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتاری ہوسکتی ہے، حکم نامہ جاری

کراچی: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے ماسک کے لازمی استعمال اور فیزیکل فاصلے کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

کراچی کے ضلع ملیر سمیت صوبے میں گھوٹکی سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اختیارات کے تحت پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، اس کے علاوہ فیزیکل فاصلے برقرار رکھنا بھی لازم ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتار بھی کیا جاسکے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں