ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آفسز کھولنے کا فیصلہ

 لاہور: وفاقی حکومت نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف ایمرجنسی پاسپورٹ والے ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹ بنواسکیں گے۔

وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق تمام تراحتیاطی تدابیر کے ساتھ اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے دفاتر کھولے جائیں گے۔ تمام پاسپورٹ دفاتر آج جمعہ سے باقاعدہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

نارمل پاسپورٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا جاسکے گا صرف ارجنٹ پاسپورٹ پراسس ہوگا، 50 سال سے زائد عمر سائلین کورونا کی رپورٹ لے ک آئیں گے، غیر ضروری افراد کا پاسپورٹ دفاتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں