ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا، مرتضی وہاب

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت نے ہرشکل میں عوام کو مایوس کیا، تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کےنام پر آئی تھی 2 سال میں تبدیلی تباہی کی شکل میں آئی۔

مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاق حکومت کے یوٹرن سے عوام کی مایوسی بڑھتی جارہی ہے، بجٹ میں کورونا اور ہیلتھ سیکٹر میں کوئی ریلیف نہیں ملا،سندھ کے 234 ارب روپے اگر وفاق  نہیں دے گی تو صوبہ کام کیسے کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے ٹیکس ہدف کو 3بارتبدیل کیا، پھر بھی ہدف حاصل نہیں کرسکی،کورونا کیس فروری میں آیا، 8ماہ مالی سال کےگزرچکےتھے،یہ ٹیکس ہدف حاصل نہیں کرسکےتھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں