ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

 کراچی: خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پرنئی تصاویر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویراوران کے اسٹائل کے مداح دیوانے ہیں۔ اداکارہ کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کے بارے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے جانتے رہتے ہیں اورانہیں اپنا رول ماڈل بھی بناتے ہیں۔

اس باراداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پرشیئرکرائی گئی تصاویرکو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک تصویر میں بالی ووڈ کے مشہورگانے کے بول ’جانے کیا میں نے کہی، جانے کیا تو نہ سنی‘ بھی لکھے۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان کی دیگر دلکش تصاویر کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے جن میں وہ مشرقی  انداز کو اپنائے ہوئے ہیں اور نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں