ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاہ فام شخص نے گرفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے نوجوان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا واقعہ امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا۔ واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد سے اٹلانٹا میں شدید مظاہرے جاری ہیں۔اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس نے واقعہ کے خلاف پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار فیصلہ کر سکتا تھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔واضح رہے کہ اٹلانٹا میں6پولیس اہلکاروں پر پہلے ہی اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ چل رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں