ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری عظمی کاردار پر بری طرح برس پڑے

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری خاتون اول کے خلاف نامناسب گفتگو پر پارٹی ایم پی اے عظمی کاردار پر بری طرح برس پڑے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ عظمی کاردار سے توقع بھی نہیں کی جا سکتی کہ انہیں خاتون اول کے معیار کی سمجھ ہو، خاتون اول سے متعلق پیٹھ پیچھے ایسی گفتگو کرنا انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کےلئے ترجیح ہے، پی ٹی آئی سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والے شخص کے لیے یہ شرم کا مقام ہے۔

دوسری جانب عظمی کاردار نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ آڈیو لیک پر مجھے تنقید کا نشانہ بنانے والے جان لیں کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں، مافیا جو ہے تو پس پردہ لیکن عملاً تمام پارٹی معاملات پر اس مافیا کا قبضہ ہے، میں نے مخلص پارٹی ممبران کی ترجمانی کی جنہوں نے زندگی کا لمبا عرصہ پارٹی کو دیا تاہم ہم پر چمچے مسلط کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں