ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہدآفریدی کے وینٹی لیٹرپر چلے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان نصراللہ

کراچی: کورونا کے مبتلا شاہد آفریدی کے وینٹیلیٹر پر چلے جانے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے وینٹیلیٹرپر چلے جانے کے حوالے سے خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، اس حوالے سے جب شاہد آفریدی کے ترجمان نصراللہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی خیریت سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نصراللہ نے کہا کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں شاہد آفریدی گھر پر آرام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں