ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹڈی دل حملوں سے تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہونگے، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  ٹڈی دل حملوں سے تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہونگے، غلط حکومتی فیصلوں سے کورونا پھیلا ہے۔

بلاول بھٹو نے  کہا کہ وزیر اعظم ہلاکتوں کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کرنا چاہتے، عمران خان  نے ڈبلیو ایچ او کی وارننگ کو ہوا میں اڑادیا ہے، وزیر اعظم لاک ڈاؤن سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رائے سن لیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں صحت اورزرعی شعبے نظر انداز کیے گئے ، عوام دشمن بجٹ اور سیاسی صورتحال پر جلد اے پی سی بلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتاہے وزیراعظم کو این ایف سی ایوارڈ کا نہیں پتہ، اگر وزیر اعظم کو این ایف سی ایوارڈ کا نہیں پتہ تو ملک کیسے چلے گا؟18ویں ترمیم پروزیر اعظم کے بیانات پر تحفظات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں