ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت 6 کشمیری شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدیں پارکردیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق (کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے تازہ کاروائی کے دوران مزید 6 کشیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امام مسجد سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں 5، پامپورمیں 3 کشمیری سرچ آپریشن کی آڑ میں جبکہ گزشتہ روز پامپور کی مسجد میں داخل ہو کر 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کے ایم سی کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ ، شوپیاں ، اسلام آباد ، کولگام ، کپواڑہ ، بارہمولہ اور بانڈی پور اضلاع کے مختلف علاقوں میں پرتشدد فوجی آپریشن جاری رکھا جبکہ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں