ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسرنوازنے کورونا سے صحتیاب ہوکرخون عطیہ کردیا

 کراچی: ہدایتکاروپروڈیوسریاسر نواز نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوکر خون عطیہ کردیا ہے۔

معروف ہدایتکاروپروڈیوسریاسرنوازاوران کی اہلیہ اورٹی وی ہوسٹ ندا یاسر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے بھی دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

اب یاسر نواز نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کی بات کو سن رہے ہیں وہ اپنا خون دوسرے لوگوں کو عطیہ کریں کیونکہ یہ ایک ثواب اور نیکی ہے۔

یاسرنواز نے کہا کہ اللہ نے آپ کوایک آزمائش میں ڈالا تھا اور اسی نے آپ کو اس مشکل سے نکالا بھی تو اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پلازمہ عطیہ کرکے انسانیت کا حق ادا کریں۔ یاسر نواز نے مزید کہا کہ اگرکوئی ایک بھی ان کی بات کوسن لیتا ہے اور عمل کرلیتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی اوراللہ کی طرف سے اجربھی ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں