ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر): دورہ انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ ملک کے 4 مختلف سینٹرز میں لیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں کی گئی۔

واضح رہے کہ تاخیر سے انگلینڈ روانگی کے سبب شعیب ملک کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں