ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا باکسر محمد علی کو خراج عقیدت

اسلام آباد(جسارت نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عظیم کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ذہین اور بہادر انسان تھے۔ انہوں نے پیغام میں کہاکہ مصائب و آلام کے دور میں اپنے عقائد کی آبیاری کیلئے محمد علی نے بطور کھلاڑی اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بہترین ایام اور پرکشش آمدن کو قربان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد علی کی قوت اور حوصلہ آج بھی دنیا میں لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔ ان کے عقائد مادیت پرستی سے بالاتر تھے۔انہوں نے کہا کہ محمدعلی نے کیریئرکے عروج پرپْرکشش مراعات چھوڑکرانسانیت کی خدمت کو ترجیح دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں