ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

دورہ انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ کے تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی جانب سے جاری بیان کے مطابقگزشتہ روز (اتوار) کو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، آل راؤنڈر شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤف کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں،جبکہ عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

بورڈکےمطابق ٹیسٹنگ سےقبل تینوں کھلاڑیوں میں کورونا  کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ بورڈنے تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں