ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’میرا جی آپ ایک ہی ہیں،‘ یاسرحسین بھی اداکارہ کے مداح نکلے

کراچی: اداکاریاسرحسین کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اور کیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی اداکارہ ’میرا جی‘ سے سیکھے۔

اداکاریاسرحسین نے انسٹاگرام پرفلم ’پرے ہٹ لو‘ کا گانا شئیر کیا جس میں اداکارہ میرا رقص کررہی ہیں۔ یاسر حسین نے اداکارہ کے بارے میں لکھا کہ اس گانے میں ’میرا جی‘ کی اسکرین پرفارمنس کمال ہے۔

یاسرحسین نے کہا کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اورکیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی میرا جی سے سیکھے۔ اس گانے میں شاندار پرفارمنس کر کے اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

یاسر حسین نے میرا کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ ان کی پرفارمنس کے دیوانے ہوچکے ہیں، جیو میرا جی ، آپ ایک ہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں